بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، فقیروالی میں سپلائی کے لیے لائی گئی 480 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں۔ مردہ مرغیوں کو ڈرمز میں چھپا کر مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بہاولنگر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر بہاولنگر میں مضرِ صحت اور ناقص گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے فقیروالی میں کارروائی کرتے ہوئے 480 کلو مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مردہ مرغیوں کو ڈرمز میں چھپا کر لایا گیا تھا اور انہیں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ٹیم نے مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر موقع پر تلف کردیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مضرِ صحت گوشت اور ناقص خوراک کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ فقیروالی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *