اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عبداللہ طاہر لاہور کے علاقے گلبرگ میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے طبی معائنے کے لیے ایک نجی کلینک آئے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار حملہ آور کلینک میں داخل ہوئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
