اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبداللہ طاہر کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبداللہ طاہر کی نمازِ جنازہ اوکاڑہ میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ ہر طرف سوگ کی فضا قائم رہی۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہری غم سے نڈھال دکھائی دیے۔
اس موقع پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چوہدری عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
چوہدری عبداللہ طاہر کو گزشتہ روز لاہور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *