علاقائی نیوز

جناح پریس کلب کمیر ساہیوال کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا

جناح پریس کلب کمیر ساہیوال کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی مسائل پر غور کرتے ہوئے صحافتی کردار مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جناح پریس کلب کمیر ساہیوال کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بانی محمد عابد، چیئرمین چوہدری حاجی شبیر، جنرل سیکرٹری پیر ندیم سرور، وائس چیئرمین حسنین یسین، انفارمیشن سیکرٹری زاہد نزیر بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری غلام فرید، چوہدری محمد وقار، محمد اویس جوئیہ سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیر شریف اور گردونواح کے مختلف عوامی، سماجی اور صحافتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت کو اصولوں اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ جناح پریس کلب کمیر ہمیشہ کی طرح مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے