آئینہ آصف اور اذان سمیع خان کی جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کے اعتراضات، عمر کا فرق زیرِ بحث
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ آئینہ آصف اور معروف اداکار اذان سمیع خان کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر سامنے آتے ہی دونوں فنکاروں کی آن اسکرین جوڑی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

نجی ٹی وی کے آئندہ ڈرامے میں آئینہ آصف اور اذان سمیع خان رومانوی کرداروں میں دکھائی دیں گے، تاہم ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین کی جانب سے اس کاسٹنگ پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ آئینہ آصف کم عمر دکھائی دیتی ہیں، اس لیے انہیں اذان سمیع خان کے ساتھ رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کرنا ناظرین کے لیے قابلِ قبول نہیں۔

ڈرامے کی ہدایتکاری علی فرحان انچن نے انجام دی ہے جبکہ اس کی کہانی زاہد خان نے تحریر کی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سدرہ نیازی، وشمہ فاطمہ، نوال پرویز ملک اور نوشین شاہ بھی شامل ہیں۔

ٹیزر کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں کچھ ناظرین ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں، وہیں مرکزی جوڑی کی مناسبت اور کاسٹنگ پر ہونے والی بحث نے بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے کی مکمل اقساط نشر ہونے کے بعد آئینہ آصف اور اذان سمیع خان کی یہ نئی آن اسکرین جوڑی ناظرین کی توقعات پر پوری اترتی ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *