ایونجرز: ڈومز ڈے میں ڈاکٹر ڈوم کا کردار کون ادا کر رہا ہے؟ مداحوں نے سیلین مرفی سے متعلق نیا دعویٰ کردیا

مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی سپر ہیرو فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ ریلیز سے قبل ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فلم کے تشہیری مواد اور ٹیزرز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تبصرے کیے جا رہے ہیں، تاہم اب ڈاکٹر ڈوم کے کردار کی اصل شناخت سے متعلق ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فین تھیوری میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم کے ٹیزرز میں دکھائی دینے والا ڈاکٹر ڈوم درحقیقت رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے بجائے معروف اداکار سیلین مرفی ہو سکتے ہیں۔

اس قیاس آرائی کے حامی صارفین نے کردار کی آنکھوں اور نگاہ کے انداز کا جائزہ لیتے ہوئے سیلین مرفی اور اسکرین پر نظر آنے والے ڈاکٹر ڈوم کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔ ان کے مطابق ماسک کے پیچھے موجود شخصیت کے بارے میں مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر ڈوم کے کردار پر مداحوں کی نظریں

فلم کے تشہیری مناظر پر باریک بینی سے نظر رکھنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈوم کی آنکھوں کی ساخت اور دیکھنے کا انداز سیلین مرفی سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ اسی بنیاد پر بعض صارفین نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ مارول اسٹوڈیوز کردار کی اصل شناخت کے حوالے سے کوئی حیران کن انکشاف کرسکتا ہے۔

تاہم یہ تمام باتیں سوشل میڈیا صارفین کے ذاتی تجزیوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جنہیں کسی مصدقہ خبر یا باضابطہ اعلان کی حیثیت حاصل نہیں۔

مارول پہلے ہی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی کاسٹنگ کا اعلان کرچکا

واضح رہے کہ مارول اسٹوڈیوز پہلے ہی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں کاسٹ کرنے کا باضابطہ اعلان کرچکا ہے۔ ان کی اس نئے کردار میں واپسی نے بھی فلم کے حوالے سے شائقین کا جوش بڑھا رکھا ہے۔

دوسری جانب سیلین مرفی سے متعلق گردش کرنے والی فین تھیوری نے فلم کے مداحوں میں مزید تجسس پیدا کردیا ہے۔ تاحال مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے ڈاکٹر ڈوم کے ماسک کے پیچھے کسی دوسری شخصیت کی موجودگی کو فی الحال محض ایک غیر مصدقہ قیاس آرائی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اب شائقین کی نظریں فلم کے آئندہ ٹریلرز اور مارول کے ممکنہ انکشافات پر مرکوز ہیں، جن سے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *