بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پولٹری شاپ پر کارروائی کم وزن بیمار اور لاغر مرغیاں تلف کر دیں مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم نے احمد پور روڈ پرانی چونگی پر واقع پولٹری شاپ کو چیک کیا دورانِ چیکنگ لاغر اور کم وزن مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بیمار مرغیاں موقع پر تلف کر دیں جبکہ دکان مالک کے خلاف فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام ہمیشہ اپنے سامنے صحت مند مرغی ذبح کرائیں پہلے سے تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں تک معیاری خوراک پہنچانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
