بورے والا شہر سے تقریباً سات کلومیٹر دور لڈن روڈ پر واقع گاؤں چک 495 ای بی کا سیکنڈری سکول اپنی خوبصورتی، بہترین تعلیمی ماحول اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث علاقے میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
سکول میں داخل ہوتے ہی سرسبز درختوں، خوبصورت لان اور رنگ برنگے پھولوں کی دلکش بہار دیکھنے کو ملتی ہے، جو تعلیمی ادارے کے ماحول کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔
سکول کا پُرسکون ماحول، بہترین کلاس رومز، طلبہ کا نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔
ہیڈ ماسٹر رانا محمد شاہد کی خصوصی دلچسپی، محنت اور شبانہ روز کاوشوں کے باعث ادارے نے خوبصورتی اور تعلیمی کارکردگی کے میدان میں اپنی الگ پہچان قائم کر رکھی ہے۔
چک 495 ای بی کا یہ تعلیمی ادارہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ محنت، لگن اور بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی مثالی بنایا جا سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *