اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حبیبہ بلال نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری سہ روزہ مہم کے تحت تحصیل بھر میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے روڈ واشنگ، صفائی ستھرائی، قبرستانوں کی صفائی اور دیگر جاری کاموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب کے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ سہ روزہ مہم کے دوران تحصیل لالیاں کے تمام بازاروں، سڑکوں، گلی محلوں اور قبرستانوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں، کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر پھینکیں اور ستھرا پنجاب مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ لالیاں کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے
