ہری پور تھانہ ٹی آئی پی پولیس کی کاروائی یونیورسٹی آف ہری پور کے سٹوڈنٹ سے موبائل فون چھیننے اور بذریعہ اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار ، چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل و اسلحہ ایمونیشن برآمد۔
ڈی ایس پی سٹی سجاد خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان کے پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ 05.11.2026 بوقت رات 08:45 بجے تھانہ ٹی آئی پی کو اطلاع ملی کہ یونیورسٹی روڈ پر دو اشخاص نے سٹوڈنٹس سے موبائل فون چھین کر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔زخمی سٹوڈنٹ محمد طفیل کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 394 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ ڈی پی او ہری پور تیمورخان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سجاد خان ،ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈکیت گروہ کاایک ملزم سٹوڈنٹس نے موقع پر قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کیا ۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی نے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی نہایت حکمت عملی سے مشتعل سٹوڈنٹس سے باحفاظت تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کیا۔جبکہ دوسرا ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔ گرفتار ملزم نے دریافت پر اپنا نام ہیبت خان ولد سالار خان سکنہ دربند مانسہرہ اور بھاگ جانے والے ملزم کا نام اقبال ولد سلیم سکنہ مانسہرہ دربند بتلایا۔ گرفتار ملزم سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لائیں۔دوران چھاپہ زنی دوسرے ملزم اقبال ولد سلیم سکنہ دربند مانسہرہ کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔مذید سنسنی خیز انکشافات متوقع۔
