یو سی 63، وارڈ نمبر 4 میں ترقیاتی کام جاری، عوامی وعدے کی تکمیل پر اہلِ علاقہ کا پیپلز پارٹی کے نمائندوں سے اظہارِ تشکر

ٹنڈو جام: یونین کونسل 63 کے وارڈ نمبر 4 میں چیئرمین سائیں سید حیدر شاہ اور وائس چیئرمین توفیق راجپوت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے سلسلے میں ترقیاتی کام جاری ہیں، جبکہ وارڈ نمبر 4 کے کونسلر اسلم قائم خانی کی زیرِ نگرانی ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سائیں سید حیدر شاہ اور وائس چیئرمین توفیق راجپوت کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدوں پر پیش رفت کے بعد اہلِ علاقہ نے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور ترقیاتی کاموں کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر چیئرمین سائیں سید حیدر شاہ اور وائس چیئرمین توفیق راجپوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے بھی آگاہ کیا۔
علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ یونین کونسل 63 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *