سرگودھا کے نو بلاک میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ہوم اپلائنسز برانڈ مائیڈیا کی نئی فرنچائز کا افتتاح سی ای او گرین لیوز میاں عارف حسین، زاہد قریشی ،شہریار قریشی اور زیشان قریشی
نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیمبر آف کامرس اور سرگودھا بزنس الائنس کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
افتتاح کے بعد نئی فرنچائز کے مالکان زاہد قریشی، شہر یار قریشی اور ذیشان قریشی کی جانب سے مہمان خصوصی سی ای او گرین لیوز میاں عارف حسین اور دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیاگیا۔ اس موقع پر میاں عارف حسین نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران صدر رائے قیصر کھرل، سابق صدر یاسر قیوم، سینئر وائس پریزیڈنٹ عمر فاروق اور وائس پریزیڈنٹ راؤ حمزہ قیوم کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔اسی طرح سرگودھا بزنس الائنس کے صدر امجد محمود بھٹی، جنرل سیکرٹری خواجہ محمد عمر اور وائس پریزیڈنٹ خواجہ شعیب محبوب کو بھی مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر سی ای او گرین لیوز میاں عارف حسین نے کہا کہ مائیڈیا جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ برانڈ کی سرگودھا میں نئی فرنچائز کا قیام خوش آئند ہے۔ جدید دور میں معیاری گھریلو برقی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے کاروباری منصوبے شہریوں کو معیاری مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ذاہد قریشی ، شہر یار قریشی اور ذیشان قریشی کو نئی فرنچائز کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فرنچائز کے مالکان زاہد قریشی، شہریار قریشی اور ذیشان قریشی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں تاجروں اور کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سرگودھا کے شہریوں کو مائیڈیا کی جدید مصنوعات اور بہتر کاروباری خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کی آمد کو اپنے لیے باعثِ عزت قرار دیا اور تقریب میں شریک ہر مہمان کو تحفہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نئی فرنچائز کے قیام کو سرگودھا کی کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور زاہد قریشی شہریار قریشی زیشان قریشی کے لیے کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *