برائٹ فیوچر مونٹیسوری اسکول میں سات روزہ پبلک اسپیکنگ کورس کی اختتامی تقریب، مہمانِ خصوصی مہر محمد سجاد کی شرکت

ملتان: الوکیل اسکلز اینڈ روز گا ر پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام برائٹ فیوچر اسکول میں سات روزہ پبلک اسپیکنگ کورس کا انعقاد کیا گیا، جس کے اختتام پر سرٹیفکیٹس کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہر محمد سجاد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب کے دوران مہر محمد سجاد نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اسپیکنگ اور مؤثر اندازِ گفتگو موجودہ دور کی اہم مہارتیں ہیں، جو طلبہ کی شخصیت سازی، خود اعتمادی میں اضافے اور تعلیمی و عملی زندگی میں کامیابی کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، علم حاصل کرنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے تربیتی کورسز طلبہ کو مستقبل میں بہتر مقرر اور پراعتماد شہری بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر ادارہ ہٰذا کے پرنسپل میاں حافظ عمر فیاض صاحب،جناح پبلک اسکول کے پرنسپل جناب محمد آصف رتھ صاحب اور الوکیل اسکلز اینڈ روزگار پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈاکٹر خضر حیات ایڈووکیٹ صاحب بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مہر محمد سجاد نے اس کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین، اساتذہ اور بالخصوص ڈاکٹر خضر حیات ایڈووکیٹ صاحب، میاں حافظ عمر فیاض صاحب اور محمد آصف رتھ صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کی تعلیمی، اخلاقی اور شخصی تربیت کے لیے ایسے مثبت اور تعمیری پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *