گھوٹکی کے خانپور مہر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور کے ٹی این نیوز کے رپورٹر محمد عظیم سیال کی بحفاظت گھر واپسی پر نیشنل پریس کلب عادلپور کی ٹیم نے ان کے گاؤں پہنچ کر استقبال کیا۔نیشنل پریس کلب عادلپور کے صدر ساگر عباسی کی قیادت میں صحافیوں کی ٹیم عظیم سیال کے گاؤں پہنچی، جہاں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر نائب صدر فرمان علی لغاری، جنرل سیکریٹری محمد منصف ابڑو سمیت دیگر صحافیوں کے علاوہ درگاہ عالیہ خانگڑھ شریف کے صاحبزادہ سائیں آفتاب، صحافی نواب علی میرانی اور ساحل قاضی بھی موجود تھے۔عظیم سیال کی بحفاظت گھر واپسی پر صحافتی برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان کی گھر واپسی خاندان اور صحافتی برادری کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی محمد عظیم سیال نے مشکل وقت میں ساتھ دینے اور آواز اٹھانے پر نیشنل پریس کلب عادلپور سمیت پوری صحافتی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

عظیم سیال کا کہنا تھا کہ صحافتی برادری کی جانب سے ملنے والے تعاون، حمایت اور ہمدردی کو وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *