دیر بالا کے علاقے صاحب آباد تبلیغی مرکز میں دو روزہ تبلیغی اجتماع جاری ہے، جس میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔ اجتماع کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ تبلیغی مرکز توحید و سنت کے پیغام سے گونج اٹھا۔
وی او
دیر بالا کے معروف صاحب آباد تبلیغی مرکز میں دو روزہ عظیم الشان تبلیغی اجتماع جاری ہے جہاں روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اجتماع میں خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہیں۔
تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کے مطابق اس مرکز میں بیک وقت 60 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس وقت پنڈال مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اطراف میں بھی مجمع موجود ہے۔
اجتماع میں نامور علماء کرام دین کی اہمیت، نماز، سنت اور اصلاحِ معاشرہ پر بیانات فرما رہے ہیں۔ شرکاء میں بے پناہ دینی جوش و جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اجتماع کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *