سسیکس کے نوجوان پیسر ہنری کروکومب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سات دن کے دوران دو مرتبہ ہیٹ ٹرک مکمل کرکے وسیم اکرم کے منفرد اعزاز کی فہرست میں جگہ بنا لی۔

ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس مقابلوں میں اپنی خطرناک باؤلنگ سے سب کو متاثر کردیا۔ انگلش فاسٹ بولر نے اگست کے آخری ہفتے میں کھیلے گئے دو الگ میچز میں لگاتار ہیٹ ٹرکس کرکے غیر معمولی کارنامہ سرانجام دیا۔

سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے پہلے کریگ اوورٹن کو 54 رنز کے انفرادی اسکور پر شکار کیا، جبکہ اگلی دو گیندوں پر مائیکل پریٹوریئس اور جیک لیچ کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *