موجودہ صورتحال
ملک کے بالائی علاقوں میں کمزور مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جو آج (شام/رات) سے مزید مضبوط ہوسکتی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔
جمعرات
**بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ** **شام/رات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ **
جمعہ
**خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ** **شام/رات میں چند مقامات پر موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ **
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم
اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
**سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: **اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 27، سیدپور 19، گولڑہ 14)، راولپنڈی (شمس آباد 18، گوالمنڈی 01، کچہری 03)، منگلا 05، چکوال 02، سیالکوٹ (سٹی) 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 25، گلگت 02، ہنزہ 01، سکردو 01، کشمیر: برنالہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گز شتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ** ** دالبندین، نوکنڈی 43، سبی، بھکر اوردادومیں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
