گمبٹ کے قریب فلو ٿاڻي حدود مبینہ کاروکاری کے الزام میں خاتون کی ہلاکت، ورثا نے قتل کی خبروں کی تردید کر دی تفصیل کے مطابق گمبٹ میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں خاتون کے قتل کی گردش کرنے والی خبروں کی مقتولہ کے ورثا نے سختی سے تردید کر دی ہے فوت شدہ خاتون سویرہ کے والد اياز شنباڻي نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی بیٹی کے قتل کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں نے اپنی بیٹی سویرہ کو قتل نہیں کیا۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے سے شدید بیمار تھی اور بیماری کے باعث انتقال کر گئی۔ قتل یا کاروکاری کا الزام سراسر غلط اور حقیقت کے منافی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *