کندھ کوٹ میں قبائلی جھگڑوں اور سعید میمن کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی
کندھ کوٹ میں قبائلی جھگڑوں اور سعید میمن کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی، ایس ٹی پی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، شدید نعرے بازی، حکومت سے فوری نوٹس کا مطالبہ، امن و امان پر تشویش کا اظہار
سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ کندھ کوٹ کی جانب سے ضلع کشمور میں جاری قبائلی تنازعات کے خاتمے اور دو ہفتے قبل بلوچستان سے اغوا ہونے والے سعید میمن کی بازیابی کیلئے گھنٹہ گھر چوک سے لائبریری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت تعلقہ صدر قربان علی ملک، غلام مرتضیٰ سبزوئی، عزیز سندھی، فضل سندھی، مختیار سبزوئی اور نورحسن سبزوئی نے کی جبکہ پارٹی کے ضلعی اور ڈویژنل صدر دلمراد ڈاہانی، ضلع صدر اکرم باجکانی اور دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے قبائلی جھگڑوں کے خاتمے اور سعید میمن کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کی،