کراچی کی نادرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی کا آج 23 واں روز
کراچی کی نادرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی کا آج 23 واں روز… جہاں جانوروں کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں مفت چارہ، پانی، لائٹس، سیکیورٹی اور محفوظ پارکنگ شامل ہیں۔
اسی منڈی میں سبی نسل کے بیل "ببلو” نے سب کی توجہ حاصل کر لی…
8 فٹ قد اور 18 من وزن کے ساتھ ببلو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دلوں کو بھا رہا ہے۔
13 سالہ بیوپاری جاوید نے ببلو کو 3 سال تک بڑی محبت سے پالا… یہاں تک کہ اس کی خاطر اپنی تعلیم بھی ادھوری چھوڑ دی۔
جاوید روزانہ اپنے ہاتھوں سے ببلو کو نہلاتا اور دیسی خوراک جیسے گھانس، بھوسہ، چوکر اور کھل کھلاتا ہے۔
عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے، اور خوبصورت جانوروں کی نمائش جاری ہے