نصیرآباد کے علاقے ربیع چھتر روڈ سے پندرانی قبیلے کے دو افراد کے اغواء
نصیرآباد کے علاقے ربیع چھتر روڈ سے پندرانی قبیلے کے دو افراد کے اغواء کے خلاف معروف قبائلی رہنما صوفی دوست محمد پندرانی کی قیادت میں پٹ فیڈر پل پر روڈ بلاک کرکے بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی۔یہ احتجاج مغوی افراد کی فوری بازیابی کے مطالبے پر پندرانی برادری سمیت مختلف علاقوں کے افراد کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔