کراچی: سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر نے عباسی شہید اسپتال میں قائم کیے جانے والے نیو قائد بلاک کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ساجد اور ان کی مینجمنٹ ٹیم، کیپٹن کلیننگ سروس کے اونر کیپٹن (ر) دلدار احمد سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
دورے کے دوران سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر نے نیو قائد بلاک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کیپٹن کلیننگ سروس کی جانب سے اسپتال کے اندر اور اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کیپٹن کلیننگ سروس کے اونر کیپٹن (ر) دلدار احمد کی نگرانی میں نیو قائد بلاک میں صفائی ستھرائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، تاکہ مریضوں، ان کے تیمارداروں اور اسپتال آنے والے شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر نے نیو قائد بلاک میں صفائی ستھرائی کے بہترین نظم و نسق کو سراہتے ہوئے کیپٹن (ر) دلدار احمد اور کلیننگ سروس کی ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اسپتال میں صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
