علاقائی نیوز

ڈی پی او قصور کی کھلی کچہری

ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔

ڈی پی او قصور نے درخواست گزاروں کے مؤقف سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی، شکایات کا ازالہ اور پولیس کے احتساب کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے