چھانگا مانگا روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان پیش آنے والے شدید ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انتہائی سنگین نوعیت کا تھا، جس کے باعث سعید اور شہباز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں 35 سالہ عمیر زخمی ہوا، جسے ریسکیو ٹیم نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں رورل ہیلتھ سینٹر چھانگا مانگا منتقل کر دیں، جہاں قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ادھر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *