پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن کی تحصیل گوجرخان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان میں قائم مبینہ غیر قانونی مکھن تیار کرنے والے یونٹ کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر معیاری اور مشتبہ مکھن برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق کارروائی وارڈ نمبر 1 میں کی گئی، جہاں سے تقریباً 425 کلوگرام مشتبہ اور ملاوٹ شدہ مکھن قبضے میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یونٹ میں تیار کیے جانے والے مکھن پر مختلف معروف برانڈز سے مشابہ جعلی لیبل لگا کر اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی پیکنگ پر مختلف شہروں کے پتے درج تھے، جس سے بظاہر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ مصنوعات مستند ذرائع سے تیار کی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی شواہد اس کے برعکس سامنے آئے ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ کے ذمہ دار شخص کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز
