وزیر پٹرولیم سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور توانائی صورتحال پر گفتگو
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری طبقے کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی خاصی متوازن اور مؤثر رہی ہے۔ ان کے مطابق توانائی کی ترسیل سے متعلق چیلنجز کے باوجود وزارتِ پیٹرولیم نے تسلسل کے ساتھ سپلائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں اور تجارت کے استحکام کے لیے پالیسی سطح پر مضبوط فیصلے اور مؤثر قیادت ناگزیر ہے، جس میں علی پرویز ملک کا کردار قابلِ ذکر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران کاروباری برادری نے مختلف تجاویز اور مسائل حکومتی نمائندوں کے سامنے رکھے۔ اس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ معیشت کی بہتری اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔