بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک نئی پرتعیش رہائشی پراپرٹی خری کر اپنی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق دونوں نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں واقع گوڈریج اسکائے شور ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تقریباً 2,644 مربع فٹ پر مشتمل ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس کی مالیت 18.29 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے۔ اس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی نجی حصہ بھی شامل ہے، جبکہ رہائشی یونٹ کے لیے تین پارکنگ اسپیسز مختص کی گئی ہیں۔

پراپرٹی ریکارڈ کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی فی مربع فٹ قیمت تقریباً 69,159 بھارتی روپے بنتی ہے، جو ممبئی کے لگژری رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور طلب کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ خریداری ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ملک بھر میں موجود قیمتی جائیدادوں میں ایک اور نمایاں اضافہ سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں پہلے ہی مختلف شہروں میں متعدد اعلیٰ معیار کی رہائشی املاک کے مالک ہیں۔

اسی رہائشی منصوبے سے متعلق اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بھی رواں سال اسی کمپلیکس میں تقریباً 2,153 مربع فٹ کا ایک اپارٹمنٹ خریدا، جس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *