واشنگٹن: امریکا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے مصنوعی ذہانت
سے لیس ایسے جدید مائیکرو ڈرونز متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے جو فضا میں اڑنے والے مچھروں کی شناخت، ان کا تعاقب اور انہیں ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف مؤثر اور کم لاگت حل فراہم کر سکتی ہے۔

امریکی اسٹارٹ اپ ٹورنایول کے مطابق اس منصوبے کا مقصد روایتی کیمیائی اسپرے اور دیگر مہنگے طریقوں کا متبادل پیش کرنا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ نظام مچھروں کے خاتمے کی لاگت کو موجودہ طریقوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے، جبکہ ماحول پر بھی نسبتاً کم منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

کمپنی نے حال ہی میں ایک تجرباتی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایک ننھا ڈرون فضا میں اڑتے ہوئے ایک کیڑے کا تعاقب کرتا اور اسے کامیابی سے نشانہ بناتا دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ یہ آزمائش مچھر کے بجائے ایک دوسرے اڑنے والے کیڑے پر کی گئی اور محدود ماحول میں انجام دی گئی، تاہم کمپنی اسے اپنی تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق تیار کیے جانے والے مائیکرو ڈرونز کا وزن تقریباً 40 گرام ہوگا اور ان میں جدید سینسرز، مائیکروفون، الٹراسونک ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر نصب ہوگا۔ یہ نظام اردگرد موجود اڑنے والے کیڑوں کی حرکات، آواز اور پرواز کے انداز کا تجزیہ کرکے مچھروں کو دیگر حشرات سے الگ شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈرونز شہری علاقوں، پارکوں، آبی ذخائر اور دیگر مقامات پر مچھروں کی آبادی کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جس سے ڈینگی، ملیریا اور دیگر مچھروں سے منتقل ہونے والی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں بھی معاونت مل سکتی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی عملی افادیت کا اندازہ بڑے پیمانے پر فیلڈ ٹرائلز اور آزاد سائنسی جانچ کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔ اگر تجربات کامیاب رہے تو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے یہ مائیکرو ڈرون مستقبل میں عوامی صحت کے شعبے میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

By A1 Tv

A1 TV PAKISTAN NO 1 LIVE STREEM DIGITAL MEDIA A1 TV! Viewed as Pakistan's most watched news channel, A1 TV has increased monstrous gratefulness and viewership because of its educational and earth shattering shows. Propelled in 2019, the A1 TV live commenced its transmission with an aphorism of showing legit and unobtrusive reporting and depicting the positive picture of Pakistan on the planet. Situated in Pakistan, A1 TV presently has an immense system locally and globally. It started its telecast as Urdu language, as that is the significant mode of correspondence for Pakistani group of spectators who comprehends Urdu language. A1tv News Official YouTube Channel, for more video subscribes our channel and for suggestion please uses the comment section SUBSCRIBE A1TV PAKISTAN NOW! https://www.youtube.com/channel/UCQhh... & Stay Tuned! YouTube : a1tv.pakistan Facebook : a1tv.pakistan Instagram : a1tv.pakistan Tiktok : a1tv.pakistan Snack Video : a1tv.pakistan Facebook: https://www.facebook.com/A1TVPAKISTAN Twitter: https://twitter.com/home Website: https://a1tv.pk/ Instagram : https://instagram.com/a1tv.pakistan?igshid=YmMyMTA2M2Y= . Thank You

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *