واشنگٹن: امریکا میں ایک طالب علم کی غیرمعمولی تعلیمی کارکردگی کے بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج (GPA) کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔ غیر معمولی اسکور حاصل کرنے کے بعد تعلیمی اداروں میں گریڈنگ کے طریقۂ کار کو مزید متوازن بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

فلوریڈا کے اسٹین برینر ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علم ویبھاو بھاسکر نے 11.99 جی پی اے حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل ریاست میں سب سے زیادہ 11.84 جی پی اے ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے انہوں نے پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس کامیابی میں ہِلزبرو کاؤنٹی کی گریڈنگ پالیسی نے اہم کردار ادا کیا، جہاں ایڈوانسڈ پلیسمنٹ (AP) اور ڈوئل انرولمنٹ پروگرامز میں حصہ لینے والے طلبہ کو اضافی ویٹڈ پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جس سے مجموعی جی پی اے روایتی 4.0 پیمانے سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔

ویبھاو بھاسکر نے اپنی تعلیم کے دوران 20 ایڈوانسڈ پلیسمنٹ کورسز مکمل کیے، جبکہ یونیورسٹی آف فلوریڈا کے آن لائن ڈوئل انرولمنٹ پروگرام کے ذریعے 24 کالج کورسز بھی کامیابی سے پاس کیے۔ یہ کریڈٹس ایک ایسوسی ایٹ ڈگری کے تقاضے پورے کرنے کے لیے بھی کافی تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں طالب علم نے بتایا کہ انہوں نے ابتدا ہی سے بہترین تعلیمی مقام حاصل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا تھا۔ اسی مقصد کے تحت انہوں نے مشکل مضامین کا انتخاب کیا، دستیاب تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی استعداد کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھی۔

By A1 Tv

A1 TV PAKISTAN NO 1 LIVE STREEM DIGITAL MEDIA A1 TV! Viewed as Pakistan's most watched news channel, A1 TV has increased monstrous gratefulness and viewership because of its educational and earth shattering shows. Propelled in 2019, the A1 TV live commenced its transmission with an aphorism of showing legit and unobtrusive reporting and depicting the positive picture of Pakistan on the planet. Situated in Pakistan, A1 TV presently has an immense system locally and globally. It started its telecast as Urdu language, as that is the significant mode of correspondence for Pakistani group of spectators who comprehends Urdu language. A1tv News Official YouTube Channel, for more video subscribes our channel and for suggestion please uses the comment section SUBSCRIBE A1TV PAKISTAN NOW! https://www.youtube.com/channel/UCQhh... & Stay Tuned! YouTube : a1tv.pakistan Facebook : a1tv.pakistan Instagram : a1tv.pakistan Tiktok : a1tv.pakistan Snack Video : a1tv.pakistan Facebook: https://www.facebook.com/A1TVPAKISTAN Twitter: https://twitter.com/home Website: https://a1tv.pk/ Instagram : https://instagram.com/a1tv.pakistan?igshid=YmMyMTA2M2Y= . Thank You

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *