نصیرآباد۔پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین پاکستان کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح سب ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی میں بھی منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں یومِ احتجاج منایا گیااحتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین کے سرکل چیئرمین حاجی محمد قاسم کھوسہ نے کی مظاہرے میں ڈویژنل عہدیداران عبدالکریم جاگرانی، میاں عبدالستار ہاشمی سب ڈویژن چیئرمین نادر علی شیخ، جنرل سیکریٹری عبدالرزاق چانڈیو، کریم داد شر مرتضی بھٹو سمیت واپڈا ہائیڈرو یونین کے تمام ملازمین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سرکل چئیرمین حاجی محمد قاسم کھوسہ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف ملازمین کے حقوق متاثر ہوں گے بلکہ عوام کو بھی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کے فیصلوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *