ضلع جھنگ کے لیے ایک اور اعزاز
الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے 50ویں فری میڈیکل کیمپ اور 100 ہینڈ پمپس کی تنصیب کے عظیم الشان سنگِ میل کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محترم راشد شیخ جنرل سیکرٹری حافظ آصف حبیب، اور دیگر ذمہ داران نے بہترین کارکردگی، مثالی تعاون اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے اعتراف میں قائدِ جھنگ حضرت مولانا بدر نصیر سلفی کو خصوصی شیلڈ پیش کی اور دلی مبارکباد پیش کی۔
یہ اعزاز درحقیقت خدمتِ دین، خدمتِ انسانیت اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کی محنتوں کو قبول فرمائے، اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *