سونے کی عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھنے کے بعد 4,053 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 427,736 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 366,714 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 6,297 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 5,398 روپے ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل دیکھا جا سکتا ہے۔
