کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں، جہاں بدھ کے روز سونے اور چاندی کے داموں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی نرخوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی داموں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی
سونے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 70 سینٹس کم ہوکر 63 ڈالر 80 سینٹس پر آگئی۔
عالمی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ چاندی 270 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 859 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب 10 گرام چاندی کی قیمت میں 231 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 5 ہزار 880 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر پڑتا ہے، جبکہ عالمی معاشی اور جیوپولیٹیکل حالات بھی سونے اور چاندی کے نرخوں کو متاثر کرنے والے اہم عوامل میں شامل ہیں۔
آج سونے اور چاندی کے نئے نرخ
فی تولہ سونا: 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے
10 گرام سونا: 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے
فی اونس سونا: 4 ہزار 315 ڈالر
فی تولہ چاندی: 6 ہزار 859 روپے
10 گرام چاندی: 5 ہزار 880 روپے
فی اونس چاندی: 63 ڈالر 80 سینٹس
