صدر آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ، بھکر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار
صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ پیالہ چوک بھکر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی سرپرستی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما الحاج اعجاز علی خان شہانی نے کی جبکہ صدارت سرگودھا ڈویژن کے سینئر نائب صدر زین اعجاز شہانی ایڈووکیٹ نے کی۔
تقریب میں ملک محمد تنویر مہار، اشفاق تبسم کلورکوٹ، محمد خان کلورکوٹ، خدا بخش کلورکوٹ، حسن رضا سیگڑا، سمیع اللہ روڈی خیل، محمد الیاس قادری سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سالگرہ کا کیک کاٹا، صدرِ مملکت کی صحت، درازیٔ عمر اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور قومی مفاہمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مشکل حالات میں “پاکستان کھپے” کا پیغام دے کر قومی یکجہتی کو فروغ دیا اور جمہوری نظام کے تسلسل میں مثبت کردار ادا کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے سیاسی زندگی میں کٹھن حالات اور طویل قید و بند کا سامنا کیا، لیکن جمہوری اصولوں اور آئینی نظام پر اپنے بیان کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت، جمہوریت اور حکومت کی مضبوطی کے اپنےبیان پر آج بھی ثابت قدم ہے۔
تقریب کے اختتام پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی، ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے پارٹی قیادت کے ساتھ اپنے جڑے رہنے کا بھی اعادہ کیا.
