یکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک خاتون نے لاٹری کے اسکریچ آف ٹکٹ پر پانچ لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں ان کے شوہر کی تحقیق نے اہم کردار ادا کیا۔
خاتون نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر تفریح کی غرض سے وقتاً فوقتاً لاٹری ٹکٹ خریدتے رہتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دونوں کے لیے ایک مشترکہ مشغلہ ہے، جس سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ایک مرتبہ 500 ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جون کے آخر میں خریداری کے دوران ان کے شوہر نے خاص طور پر “Gifts of Green” نامی اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق شوہر نے لاٹری کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کا جائزہ لیا تھا، جہاں اس گیم میں اب بھی کئی بڑے انعامات باقی دکھائے جا رہے تھے۔
خاتون نے شوہر کے مشورے پر وہی ٹکٹ خریدا، اور قرعہ اندازی کے نتیجے میں انہیں 5 لاکھ ڈالر کا انعام مل گیا۔
فاتح خاتون نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی درست معلومات اور خوش قسمتی مل کر غیر متوقع نتائج سامنے لے آتی ہیں، اور ان کے لیے یہ انعام ایک یادگار لمحہ بن گیا۔
