خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ بیشتر واقعات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے یا تیز بہاؤ والے پانی میں بہہ جانے کے باعث پیش آئے۔

ادارے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 47 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 37 گھروں کو جزوی جبکہ 10 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

یہ واقعات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، اپر کوہستان، ٹانک، تورغر، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت متعدد اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان اور ضروری سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

اتھارٹی نے ضلعی حکام کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، پہاڑی علاقوں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں، جبکہ موسم سے متعلق جاری سرکاری ہدایات اور الرٹس پر مکمل عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، موسمی معلومات یا امداد کے لیے پی ڈی ایم اے کی مفت ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کریں۔

By A1 Tv

A1 TV PAKISTAN NO 1 LIVE STREEM DIGITAL MEDIA A1 TV! Viewed as Pakistan's most watched news channel, A1 TV has increased monstrous gratefulness and viewership because of its educational and earth shattering shows. Propelled in 2019, the A1 TV live commenced its transmission with an aphorism of showing legit and unobtrusive reporting and depicting the positive picture of Pakistan on the planet. Situated in Pakistan, A1 TV presently has an immense system locally and globally. It started its telecast as Urdu language, as that is the significant mode of correspondence for Pakistani group of spectators who comprehends Urdu language. A1tv News Official YouTube Channel, for more video subscribes our channel and for suggestion please uses the comment section SUBSCRIBE A1TV PAKISTAN NOW! https://www.youtube.com/channel/UCQhh... & Stay Tuned! YouTube : a1tv.pakistan Facebook : a1tv.pakistan Instagram : a1tv.pakistan Tiktok : a1tv.pakistan Snack Video : a1tv.pakistan Facebook: https://www.facebook.com/A1TVPAKISTAN Twitter: https://twitter.com/home Website: https://a1tv.pk/ Instagram : https://instagram.com/a1tv.pakistan?igshid=YmMyMTA2M2Y= . Thank You

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *