سینئر صحافی، کالم نگار اور نیـشنل پریس کلب ٹھٹہ کے رکن قاصر چانڈیو کے انتقال
ورکس اینڈ سروسز اور جیل خانہ جات کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری نے گھوڑا باری کے شہر ور پہنچ کر سینئر صحافی، کالم نگار اور نیـشنل پریس کلب ٹھٹہ کے رکن قاصر چانڈیو کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے مرحوم کے بھائی محمد نواز چانڈیو، بھتیجے مرتضیٰ چانڈیو، فرزند امتیاز چانڈیو، ساحل چانڈیو، مختیار چانڈیو اور دیگر ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قاصر چانڈیو نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ میرے قریبی دوست اور بھائی بھی تھے، ان کی اچانک وفات کا مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کو اپنی ابدی زندگی کی تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
تعزیتی ملاقات کے موقع پر ضلعی چیئرمین عبدالحمید پنہور، پیپلز پارٹی رہنما عبداللطیف میمن، ٹاؤن چیئرمین گھوڑا باری رمضان پنہور، نیشنل پریس کلب ٹھٹہ کے صدر محبوب بروہی، عوامی پریس کلب ٹھٹہ کے صدر بلاول سموں، محسن ہاؤس ٹھٹہ کے ترجمان شاہنواز لوہار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں