علاقائی نیوز

سکرنڈ کے شہریوں اور آس پاس کے لوگوں کو تفریحی ماحول فراہم

سکرنڈ کے شہریوں اور آس پاس کے لوگوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمدرد پروجیکٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہمدرد سپورٹ پروگرام کے چیئرمین قاضی جاوید سنائی اور پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرنے والے احسان علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ہمدرد آرگنائزیشن کے چیئرمین سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمدرد چلڈرن پارک اور ہمدرد سوئمنگ پول سکرنڈ کے عوام کے لیے تفریح کا بہترین مقام ثابت ہوں گے، جن کا افتتاح عید سے پہلے کیا جا رہا ہے اجلاس میں ہمدرد سپورٹ پروگرام کے چیئرمین قاضی جاوید سنائی نے کہا کہ ہمدرد نے ہمیشہ سماج کی خدمت کی ہے
اجلاس میں امیر گل رند، دھنی بخش مگسی، عبدالغنی مگسی اور عطا محمد رند بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے