اسلام آباد: روس کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں اور دیگر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم “” متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد روس جانے والے سیاحوں کو ایک ہی جگہ پر جامع سفری معلومات اور ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے مطابق یہ سروس ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے، تاکہ صارفین کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے اپنی سفری منصوبہ بندی آسانی سے کر سکیں۔
اس پلیٹ فارم میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو مسافروں کی دلچسپی، سفر کے دورانیے اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب سفری تجاویز فراہم کرتے ہیں۔ صارفین اپنے سفر کا مکمل شیڈول تیار کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی ٹکٹوں کی بکنگ، ہوٹل ریزرویشن، ٹریول انشورنس اور ایئرپورٹ ٹرانسفر جیسی مختلف خدمات بھی ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
، جس سے وہ اپنی دلچسپی اور بجٹ کے مطابق بہتر سفری منصوبہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صرف تفریحی سیاحت ہی نہیں بلکہ کاروباری دوروں، تعلیمی سرگرمیوں اور ثقافتی تبادلوں کے لیے سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔ حکام کے مطابق “Visit Russia” کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سفری تیاری کے ہر مرحلے کو زیادہ آسان، منظم اور مؤثر بنانا ہے تاکہ روس آنے والے مسافروں کو بہتر اور سہل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
