رحیم یار خان میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کی
رحیم یار خان میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شاہ فیصل ٹاؤن میں واسا کی جانب سے جاری ڈی سلٹنگ کاموں اور نرسری گراؤنڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔
وی او
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شاہ فیصل ٹاؤن میں سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ آپریشن، صفائی ستھرائی، کچرا کلیکشن اور مشینری کی فعالیت کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج نظام کی بہتری اور بروقت صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نرسری گراؤنڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔