لاہور:

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کردی۔

درخواست بیرسٹر ابو زر سلیمان خان نیازی کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اب تک انہیں کسی عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حماد اظہر کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، جبکہ متعلقہ حکام کو ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ظاہر کرنے کی ہدایت بھی کی جائے۔

درخواست میں حماد اظہر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ حماد اظہر کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور اس کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *