حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سات محرم الحرام کے موقع پر ہارون آباد میں عزاداری کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صدیق اکبر چوک پہنچ گیا۔ جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس، سیکیورٹی برانچ، ریسکیو 1122، پیرا فورسPera اور سول ڈیفنس کے اہلکار جلوس کے راستوں پر الرٹ رہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
جلوس کے روٹ پر جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی گئی جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات رہی۔ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ڈی پی او اقبال غازی جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عابد سرور کھوکھر اور ایس ایچ او سٹی چوہدری رؤف خالد خود کرتے رہے۔ تمام افسران جلوس کے ہمراہ موجود رہے اور انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔
عزاداران نے پرامن ماحول میں مجالس اور ماتمی رسومات ادا کیں جبکہ شہریوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے مؤثر انتظامات کو سراہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عزاداران اپنے مذہبی فرائض بخوبی سرانجام دے سکیں