تازہ ترین

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ افغان حکومت عملاً بھارت کے مفادات کو آگے بڑھا رہی ہے اور کابل کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی واضح اور مؤثر یقین دہانی سامنے نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئی دہلی اور کابل کے رویوں میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ ان کے بقول پاکستان نے تین دوست ممالک کے تعاون سے معاملات بہتر بنانے کی متعدد کوششیں کیں، جبکہ قطر، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی مذاکراتی عمل میں معاون کردار ادا کیا۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان بلا امتیاز اور بے لوث قربانیاں دے رہے ہیں، اور سرحدوں پر جان قربان کرنے والے ہر سپاہی اور نوجوان کی پہچان صرف پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طویل عرصے تک خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہیں ملا، تاہم اب صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “معرکۂ حق” کی تقریب میں مختلف سیاسی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا لیکن کئی اہم رہنما شریک نہیں ہوئے، تاہم انہوں نے نام لینے سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے