تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی،
تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، شاپ رابری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد، ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر کارروائی، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے، مزید تفتیش جاری۔ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان عرف عثمانی اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر پتوکی، چھانگا مانگا اور چونیاں کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او محمد اشفاق اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے