بہاولنگر میں چٹ پٹے اچار کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن!!! 240 کلو فنگس لگا اچار تلف کر دیا گیا۔ 2 یونٹ مالکان کو 1 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ڈونگہ بونگہ میں کارروائیاں کیں۔ غیر معیاری اجزاء سے اچار تیار کرنے پر 2 یونٹ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پھپھوندی لگے اچار کو انتہائی گندی حالت میں ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا، جبکہ دورانِ چیکنگ ورکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے۔ غیر معیاری اچار کو پیک کر کے مختلف کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری اشیاء خریدتے وقت فوڈ کوالٹی اور لیبل لازمی چیک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *