بہاولنگر: ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محکمہ آبپاشی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، ڈی پی او، محکمہ آبپاشی اور زراعت کے افسران سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں نہری پانی کی چوری کی روک تھام، مؤثر نگرانی اور گندم کی کاشت کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پانی چوری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات، متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور فیلڈ اسٹاف کی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے اور گندم کی بہتر کاشت کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *