بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے معروف ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال اپریل میں چین میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز کے دوران لیا گیا تھا۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب انعام بٹ کی جانب سے دی جانے والی وضاحت پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا اطمینان ضروری ہوگا، بصورت دیگر ان کے خلاف پابندی عائد کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلر کے قریبی ذرائع کے مطابق ایشین بیچ گیمز سے قبل انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں کچھ ادویات استعمال کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا کارکردگی یا طاقت بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے استعمال ہونے والی ادویات کی تفصیلات، طبی رپورٹس، اسکینز اور ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ نسخہ واڈا کے سامنے پیش کر دیا تھا۔ انعام بٹ کو ان ادویات کے استعمال کی ایک سال تک اجازت بھی حاصل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ سے متعلق معاملے کی وضاحت اور حقائق سامنے رکھنے کے لیے انعام بٹ اور عالمی اینٹی ڈوپنگ حکام کے درمیان رابطہ اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *