ہنگامی پریس کانفرنس، ہراسانی کا سنگین الزام، فوری نوٹس کا مطالبہ
گھوٹکی: نیشنل پریس کلب میں مزدور کی ہنگامی پریس کانفرنس، ہراسانی کا سنگین الزام، فوری نوٹس کا مطالبہ
گھوٹکی سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں نیشنل پریس کلب میں ایک محنت کش مزدور محبوب علی ولد عبد الخالق کورائی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
متاثرہ مزدور کے مطابق وہ مختلف انورٹر اور چارجر بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ کمیشن کی بنیاد پر کام کرتے رہے، جہاں ان کا کردار صرف گاہک فراہم کرنا تھا جبکہ مالی معاملات کمپنی مالکان کے ذمہ تھے۔
محبوب علی کورائی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنی واجب الادا کمیشن رقم کا مطالبہ کیا تو مبینہ طور پر فیکٹری مالکان آصف کلوڑ، پورن، راکیش، مبشر دلشاد صدیقی، نانک مل اور پون مل کی جانب سے ان پر دباؤ ڈالا جانے لگا اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ سامان کو تاجروں کے ذریعے پنجاب منتقل کیا گیا، جس کے بعد ان کے مسائل میں اضافہ ہوا اور انہیں مسلسل ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ مزدور نے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا