جناح پریس کلب کمیر شریف کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جناح پریس کلب کمیر شریف کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عہدیداران اور ممبران نے شرکت کرتے ہوئے مثبت صحافت اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جناح پریس کلب کمیر شریف کا ماہانہ اجلاس بانی و صدر ملک ابرار کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں بانی محمد عابد چوہان، چیئرمین چوہدری حاجی شبیر، جنرل سیکرٹری پیر ندیم سرور، وائس چیئرمین حسنین یسین، انفارمیشن سیکرٹری زاہد نزیر بھٹی، علی رضا، چوہدری وقار سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران تنظیمی امور، صحافتی سرگرمیوں اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ جناح پریس کلب کمیر شریف علاقے کے عوام کی حقیقی آواز بن چکا ہے اور مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔صدر ملک ابرار کھوکھر نے کہا کہ جناح پریس کلب کمیر شریف حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرنے کا مشن جاری رکھے گا