کمیر شریف میں سرکاری درسگاہ کو نجی ڈیرے اور آستانے میں تبدیل کر دیا گیا
کمیر شریف میں سرکاری درسگاہ کو نجی ڈیرے اور آستانے میں تبدیل کر دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں پیر صاحب کی آمد پر لنگر خوری کا بازار گرم ہے، جہاں سکیورٹی گارڈ کے مطابق پرنسپل کی خاص اجازت سے کلاس رومز کے اندر چارپائیاں بچھا دی گئی ہیں،
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کمیر شریف اس وقت کسی سرکاری ادارے کے بجائے نجی میلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سکول کا پورا گراؤنڈ نجی کاروں، رکشوں، موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور سرکاری عمارت کو پارکنگ لاٹ بنا دیا گیا ہے۔حد تو یہ ہے کہ کلاس رومز کے اندر باقاعدہ چارپائیاں بچھا دی گئی ہیں۔ کسی پیر صاحب کی آمد پر سکول کے اندر مریدوں کے لیے لنگرِ عام جاری ہے، جہاں کلاسوں میں ہر طرف دیگیں اور برتن ہی برتن بکھرے نظر آتے ہیں۔ جب سکیورٹی گارڈ سے پوچھا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ یہ سب کچھ سکول کے پرنسپل کی باقاعدہ اجازت سے ہو رہا ہے۔سرکاری املاک کو نجی آستانہ بنانے اور اس طرح استعمال کرنے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کمیر شریف کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے